اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) حکومت نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی طرف سے (پیر) کو طلب کیے گئے پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں شرکت کیلئے مختلف پارٹیوں کے سربراہان کو دعوت دی ہے‘ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ہفتہ کو وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے مختلف پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہان کو وزیراعظم …
حکومت کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں شرکت کیلئے مختلف پارٹیوں کے سربراہان کو دعوت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) حکومت نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی طرف سے (پیر) کو طلب کیے گئے پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں شرکت کیلئے مختلف پارٹیوں کے سربراہان کو دعوت دی ہے‘ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ہفتہ کو وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے مختلف پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہان کو وزیراعظم ہاﺅس میں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ ریسپانس مرتب کیا جائے۔ اجلاس میں پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر سیکورٹی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔








