دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیاہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

پشین۔02 اکتوبر ( اے پی پی )وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیاہے۔ میرے دل میں عوام کیلئے درد ہے حکومت بناتے وقت یہ عزم کیا کہ بلوچستان کوپرامن صوبہ بنائیں گے۔ میرے عزائم پہاڑوں اور چٹانوں سے مضبوط ہےں سب ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے عوام کے تعاون سے دہشتگردوں کی کمر توڑ چکے ہیں چند …

پشین۔02 اکتوبر ( اے پی پی )وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیاہے۔ میرے دل میں عوام کیلئے درد ہے حکومت بناتے وقت یہ عزم کیا کہ بلوچستان کوپرامن صوبہ بنائیں گے۔ میرے عزائم پہاڑوں اور چٹانوں سے مضبوط ہےں سب ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے عوام کے تعاون سے دہشتگردوں کی کمر توڑ چکے ہیں چند برس پہلے عوام پشےن سے کوئٹہ جانے کیلئے دس بار سوچتے تھے کہ ناجانے راستے میں ہمارے ساتھ کیا ہوگا عوام پہلے دہشتگردوں سے چھپتے تھے اب دہشتگرد عوام سے چھپتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں 36کلو میٹر کے پشےن ٹو یارو ڈبل روڈ،یارو ٹو بوستان لنک روڈ ، پشےن ٹو ہیکلزئی بٹیے زئی روڈ اور لمڑان ٹو کیڈٹ کالج روڈ کی سنگ بنیاد کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply