آسٹریلیوی ہائی کمشنر کا پہلی بین الاقوامی ٹیوٹ کانفرنس پاکستان 2016ءسے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیورک جزائز نے کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی معیارات کے مطابق مہارت پر مبنی تربیت کی بہت مانگ ہے، اس سلسلہ میں آسٹریلیا کے تعلیم و تربیت کے ادارے ہر ممکن معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ پیر کو پہلی بین الاقوامی ٹیوٹ کانفرنس پاکستان 2016ءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے تعلیمی …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیورک جزائز نے کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی معیارات کے مطابق مہارت پر مبنی تربیت کی بہت مانگ ہے، اس سلسلہ میں آسٹریلیا کے تعلیم و تربیت کے ادارے ہر ممکن معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ پیر کو پہلی بین الاقوامی ٹیوٹ کانفرنس پاکستان 2016ءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے تعلیمی اداروں کو پاکستان اور دیگر دنیا میں پذیرائی حاصل ہے، ہم ارزاں اور صنعت سے متعلق تعلیم کے مواقع فراہم کرتے ہیں جو امپلائرز سے تسلیم شدہ ہیں اور طلبہ کو اپنے روزگار کے سلسلہ میں مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی سکلز ٹریننگ کمیٹی ”ٹیلس میسن ہیلتھ کیئر“ پاکستان میں ٹریننگ پارٹنرشپ کے قیام پر کام کر رہی ہے جو پاکستانی نرسوں کو مشرق وسطی اور دیگر ممالک میں ملازمت اختیار کرنے کیلئے سکلز ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن کورسز کرائے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply