چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی فلیگ شپ سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام ہونے کے ناطے نہ صرف ملک کے غریب افراد کیلئے امید کی کرن ہے بلکہ اس پروگرام کو بین الاقوامی شناخت بھی حاصل ہے۔ بی آئی ایس پی کے تمام اہم اقدامات بشمول قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (این ایس ای …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی فلیگ شپ سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام ہونے کے ناطے نہ صرف ملک کے غریب افراد کیلئے امید کی کرن ہے بلکہ اس پروگرام کو بین الاقوامی شناخت بھی حاصل ہے۔ بی آئی ایس پی کے تمام اہم اقدامات بشمول قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (این ایس ای آر)، وسیلہ تعلیم اور ادائیگی کے ماڈلز کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے اور بہت سے ممالک نے پاکستان سے تربیت حاصل کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میکسیکو میں سوشل سیفٹی کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں کیا، جہاں سوشل پروٹیکشن کے شعبے میں کامیابیوں کے اعتراف کیلئے پاکستان وہ واحد جنوبی ایشیائی ملک تھا جسے مدعو کیا گیا تھا۔ مستحق افراد کی نشاندہی میں پہلے پانچ بہترین سوشل سیفٹی نیٹس ہونے کے ناطے، بی آئی ایس پی نے اول درجہ حاصل کرنے کیلئے نئے سروے کے ابتدائی مرحلے کا آغاز کیا۔ ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد مارچ 2017میں ملک گیر سروے کیا جائے گا اور اس ملک گیر سروے کو مارچ 2018میں مکمل کرلیا جائےگا۔

Leave a Reply