اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت (نیوٹیک) کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی ٹیوٹ کانفرنس پاکستان 2016ءکے موقع پر لگائی گئی نمائش میں شرکاءنے گہری دلچسپی لی۔ پیر کو وفاقی دارالحکومت مقامی ہوٹل میں شروع ہونے والی کانفرنس کے موقع پر نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں ٹیوٹ سیکٹر کے مختلف منصوبوں کو تیار کردہ اشیاءکے بارے میں …
نیوٹیک کے زیر اہتمام نمائش میں شرکاءکا گہری دلچسپی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت (نیوٹیک) کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی ٹیوٹ کانفرنس پاکستان 2016ءکے موقع پر لگائی گئی نمائش میں شرکاءنے گہری دلچسپی لی۔ پیر کو وفاقی دارالحکومت مقامی ہوٹل میں شروع ہونے والی کانفرنس کے موقع پر نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں ٹیوٹ سیکٹر کے مختلف منصوبوں کو تیار کردہ اشیاءکے بارے میں سٹال لگائے گئے تھے۔ ان سٹالز میں ٹیوٹ کے مختلف علاقوں میں شروع کئے گئے منصوبوں کو اجاگر کیا گیا تھا کانفرنس میں شریک 15 ممالک کے مندوب اور دیگر شرکاءان سٹالز پر گئے اور وہاں رکھے گئے مواد اور دیگر اشیاءمیں گہری دلچسپی لی۔ اس موقع پر سٹالز پر تعینات تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں اور اساتذہ نے نمائش کے شرکاءکو اپنے اپنے منصوبوں کی تفصیل بتائی۔ کانفرنس کے شرکاءنے ان منصوبوں کو سراہا۔






