فیڈریشن آف چیمبرز کے صدر عبدالرﺅف عالم کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیشہ وارانہ تربیت سے متعلق قومی ادارہ نیوٹک کے زیراہتمام پہلی دو روزہ کانفرنس میں 15اہم ممالک کے مندوبین کی شرکت سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار بنانے کا بھارتی پروپیگنڈہ دم توڑ گیا ہے، ان ممالک میں انگلینڈ، آسٹریلیا، چین، جرمنی، ملائیشیا، ایران، بیلاروس، سری لنکا، قازقستان، کوریا، فلپائن، ترکی، ایشیائی ترقیاتی بینک …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیشہ وارانہ تربیت سے متعلق قومی ادارہ نیوٹک کے زیراہتمام پہلی دو روزہ کانفرنس میں 15اہم ممالک کے مندوبین کی شرکت سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار بنانے کا بھارتی پروپیگنڈہ دم توڑ گیا ہے، ان ممالک میں انگلینڈ، آسٹریلیا، چین، جرمنی، ملائیشیا، ایران، بیلاروس، سری لنکا، قازقستان، کوریا، فلپائن، ترکی، ایشیائی ترقیاتی بینک اور بین الاقوامی ایسوسی ایشینوں کے نمائندوں اور ماہرین نے شرکت کی۔ مقامی ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مختلف چیمبرز کے عہدیداران، صنعتکار، وائس چانسلرز اور مختلف ماہرین بھی شریک ہوئے۔ ”اے پی پی“ سے غیر رسمی گفتگو کے دوران فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رﺅف عالم نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں پیشہ وارانہ اہلیت کے حامل ہنرمند کارکنوں کی اشد ضرورت ہے اور پاکستان مشرق وسطی سمیت دیگر ممالک کی نئی منڈیوں میں خاصی اہمیت اور جگہ حاصل کر رہا ہے۔

Leave a Reply