وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قومی معاملات پر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کا موقف ہمیشہ ایک ہی رہا ہے، آج کے اس اجلاس سے قبل بھی ایسا ہرگز نہیں تھا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام قومی امور پر سیاسی جماعتوں کا کوئی الگ الگ موقف ہو اور یہ بات نہین …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قومی معاملات پر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کا موقف ہمیشہ ایک ہی رہا ہے، آج کے اس اجلاس سے قبل بھی ایسا ہرگز نہیں تھا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام قومی امور پر سیاسی جماعتوں کا کوئی الگ الگ موقف ہو اور یہ بات نہین کہ ہم آج متفقہ موقف پر متفق ہوئے ہیں بلکہ ہمارا موقف پہلے بھی یکساں ہی تھا اور آج بھی یکساں ہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف اور حکومت دونوں کے درمیان مسائل ہوتے ہیں، اختلافات بھی ہوتے ہیں، قومی مسائل پر اپنا اپنا موقف ہوتا ہے لیکن اس طرح کے ایونٹس کا مقصد ہوتا ہے کہ یکجہتی کا اظہار کیا جائے اور اپنے دشمنوں سمیت پوری دنیا کو ایک ایسا پیغام دیا جائے کہ ہم سب ایک ہیں اور قومی سلامتی، ملکی دفاع اور مسئلہ کشمیر اور اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے اوپر ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے، اس لیے کوئی بھی یہ نہ سمجھے کہ ہم حکومت کے خلاف جلسے کرتے ہیں، جلوس نکالتے ہیں، مظاہرے کرتے ہیں یا دھرنے دیتے ہیں تو ہمارا اس معاملے پر بھی کوئی اختلاف ہوگا لیکن ایسا ہرگز نہیں‘ ہمارا اس معاملے پر کوئی اختلاف نہیں اور ہم سب اکٹھے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، انسانی حقوق پامال کر رہا ہے اور نہتے کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کو طاقت کے بل بوتے پر دبانا چاہتا ہے جس میں نہ تو وہ ماضی میں کامیاب ہوا ہے اور نہ ہی آئندہ کامیاب ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply