کل جماعتی کانفرنس سے کشمیر کاز کو مزید مضبوطی ملے گی،امیرمقام

پشاور۔03اکتوبر(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے ، وزیراعظم کی زیرصدارت کل جماعتی کانفرنس سے کشمیر کاز کو مزید مضبوطی ملے گی،بھارت نے جارحیت کی تو خیبرپختونخوا مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا۔ امیر مقام نے کہاکہ قومی سلامتی، دفاع، وقار اور کشمیر کاز جیسے پاکستان کے مفاد کے امور پر …

پشاور۔03اکتوبر(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے ، وزیراعظم کی زیرصدارت کل جماعتی کانفرنس سے کشمیر کاز کو مزید مضبوطی ملے گی،بھارت نے جارحیت کی تو خیبرپختونخوا مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا۔ امیر مقام نے کہاکہ قومی سلامتی، دفاع، وقار اور کشمیر کاز جیسے پاکستان کے مفاد کے امور پر کسی تقسیم،تفریق کامظاہرہ کرنے والے کو قوم دشمن کا ساتھی اور اس کا ایجنٹ تصور کرتی ہے۔ قومی مفادات کے حوالے سے ہمارا ایک موقف اور متحد توانا آواز دشمن کے لئے واضح پیغام ثابت ہوگی اور دلیر، جرات مند کشمیریوں کے جذبے بھی مزید جوان ہوں گے جو ہر طرح کے ظلم وبربریت کے باوجود بھارتی قابض افواج کامقابلہ کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پارٹی ورکرزقیمتی اثاثہ ،ترقیاتی کاموںکیساتھ ساتھ ورکروںکی عزت بھی اولین ترجیح ہے۔

Leave a Reply