وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن

اسلام آباد ۔3اکتوبر(اے پی پی) وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے‘ صوبے بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کریں‘ زراعت کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے‘ کسانوں کو زیادہ قرضے فراہم کرنے کی ضرورت ہے‘ کوئی بھی صوبہ زراعت پر خرچ کرنے کے لئے تیار نہیں‘ پنجاب کے سوا باقی صوبوں نے کسان …

اسلام آباد ۔3اکتوبر(اے پی پی) وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے‘ صوبے بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کریں‘ زراعت کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے‘ کسانوں کو زیادہ قرضے فراہم کرنے کی ضرورت ہے‘ کوئی بھی صوبہ زراعت پر خرچ کرنے کے لئے تیار نہیں‘ پنجاب کے سوا باقی صوبوں نے کسان پیکج کے لئے اپنے حصے کی رقم نہیں دی‘ تمام چیلنجوں کے باوجود فصلوں کی اضافی پیداوار حاصل کی۔ پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر تاج حیدر کی جانب سے زرعی شعبے کو درپیش مسائل کو زیر بحث لانے کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا کہ ارکان نے اچھی تجاویز دی ہیں‘ زراعت میں کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ تمام چیلنجوں کے باوجود ہم قلت کا شکار نہیں‘ اضافی پیداوار موجود ہے‘ مکئی‘ چاول بھی ملکی ضرورت سے زائد ہیں۔ وزیراعظم کے کسان پیکج پر صرف پنجاب نے عمل کیا، باقی صوبوں نے عمل نہیں کیا۔ پنجاب سے سوا باقی صوبوں نے اپنے حصے کی رقم نہیں دی۔ وزیراعلیٰ کے پی کے سے جاکر درخواست کی کہ کسان پیکج کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے۔ جو جواب انہوں نے دیا وہ یہاں دہرا نہیں سکتا۔

مزید خبریں

Leave a Reply