وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمن سے بیلا روس کے وزیر تعلیم کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم محمد بلیغ الرحمن سے( آج) پیر کو بیلا روس کے وزیر تعلیم ڈاکٹر میخائل۔اے ذیروکوف اور بیلا روس ہیڈ آف اوری نیٹیشن لینگویج سری گیو اولینیک نے ملاقات کی۔یہ ملاقات بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکا شینکو کے تین روزہ پاکستان جو 4 سے 6 اکتوبر 2016 کو ہورہا ہے کے سلسلہ میں تھی ۔اس دورہ کے دوران …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم محمد بلیغ الرحمن سے( آج) پیر کو بیلا روس کے وزیر تعلیم ڈاکٹر میخائل۔اے ذیروکوف اور بیلا روس ہیڈ آف اوری نیٹیشن لینگویج سری گیو اولینیک نے ملاقات کی۔یہ ملاقات بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکا شینکو کے تین روزہ پاکستان جو 4 سے 6 اکتوبر 2016 کو ہورہا ہے کے سلسلہ میں تھی ۔اس دورہ کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلیمی تعاوں سے متعلق آٹھ ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں جن معاہدات پر دستخط ہوں گے ان میں دونوں ممالک کے باہمی تعلیمی سرٹیفکیٹ کی پہچان ، دونوں ممالک کی فزیکل کلچرمنکس کی بیلا روسی سٹیٹ یونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی کے مابین تعاون ،قائداعظم یونیورسٹی اور بیلا روسی سٹیٹ ٹیکنالوجی یونیورسٹی نمل اور بیلا روسی سٹیٹ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے مابین اکیڈیمک اینڈ انویٹو ریسرچ کو آپریشن ،منٹ اور بیلا روسی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی ،یو ای ٹی اور بیلا روسی نیشنل ٹیکنیکل یونیورسٹی منکس ،اردو کی ترویج و ترقی اور بیلا روسی زبان کے لیے نمل اور منکس سٹیٹ لینگیوسٹک یونیورسٹی اور دونوں ممالک کی وزارت برائے پیشہ وارانہ تربیت اور ووکیشنل ایجوکیشن کے مابین معاہدے شامل ہیں ۔ان تمام معاہدات پر وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کی موجودگی میں دستخط کئے جائےں گے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply