نمل یونیورسٹی میں بیلا روسی زبان اور ثقافتی چیئر کا افتتاح

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) ریپبلک آف بیلا روس کے وزیر تعلیم ڈاکٹر میخائل۔اے ذیروکوف نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں بیلا روسی زبان اور ثقافتی چیئر کا افتتاح کیا۔ پیر کو یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل ضیا الدین نجم ،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمشن ڈاکٹر ارشد علی، ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر ریاض احمد گوندل ،ڈینز،ڈائریکٹرز اور رجسٹرار بھی اس موقع …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) ریپبلک آف بیلا روس کے وزیر تعلیم ڈاکٹر میخائل۔اے ذیروکوف نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں بیلا روسی زبان اور ثقافتی چیئر کا افتتاح کیا۔ پیر کو یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل ضیا الدین نجم ،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمشن ڈاکٹر ارشد علی، ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر ریاض احمد گوندل ،ڈینز،ڈائریکٹرز اور رجسٹرار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذیروکوف نے کہا کہ بیلا روسی زبان اور ثقافتی چیئر سے دونوں ممالک کے باہمی تعاون میں مزید وسعت آئے گی، انہوں نے کہا کہ بیلا روس میں اردو زبان اور ثقافتی چیئر کے افتتاح سے دونوں ملکوں کے عوام میں روابط پیدا ہونگے جس سے دونوں ممالک میں مثالی تعلقات کو پذیرائی حاصل ہوگی۔اس موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل ضیا الدین نجم نے کہا کہ نمل میں بیلا روس چیئر کا قیام یونیورسٹی کی بین الاقوامی اہمیت کو اجا گر کرتا ہے ،انہوں نے کہا کہ بیلا روس کی منسک اسٹیٹ لینگوئسٹ یونیورسٹی میں اردو چیئر بھی جلد افتتاح کیا جائے گا جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کی زبان اور ثقافت جاننے کا موقع ملے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply