اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے‘ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے اپنی قومی ذمہ داری پوری کرنے کےلئے پرعزم ہے، نیب کی اصلاحات کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں‘ احتساب عدالتوں میں سزا کی شرح 77 فیصد ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی 21 ویں تین …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے‘ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے اپنی قومی ذمہ داری پوری کرنے کےلئے پرعزم ہے، نیب کی اصلاحات کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں‘ احتساب عدالتوں میں سزا کی شرح 77 فیصد ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی 21 ویں تین روزہ ڈائریکٹر جنرل کانفرنس نیب ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت شروع ہوئی۔ کانفرنس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی، ہیڈ کوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹر جنرلز شریک ہیں۔ کانفرنس میں نیب ہیڈ کوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹر جنرلز نے اپنے عملی تجربات کی بنیاد پر قابل قدر تجاویز پیش کیں۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا اعلیٰ ادارہ ہے جسے نیب آرڈیننس کے تحت ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔






