اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے مسئلہ کشمیر پر حکومت کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں پر جاری ظلم و ستم اور بھارتی حکومت کے غیر انسانی رویئے کی سخت مذمت کی ہے اور کشمیریوں کیلئے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں بلکہ کشمیری عوام …
وزیراعظم کا فیصلہ قابل تعریف ہے،مولانا فضل الرحمن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے مسئلہ کشمیر پر حکومت کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں پر جاری ظلم و ستم اور بھارتی حکومت کے غیر انسانی رویئے کی سخت مذمت کی ہے اور کشمیریوں کیلئے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں بلکہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد ہی اس کا حل ہے۔ پیر کے روز یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں سیاسی رہنماﺅں نے مسئلہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر مشترکہ رسپانس کے عزم کا اظہار کیا۔






