اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی کی ادائیگیوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور آج ڈیڑھ سال کا عرصہ ہو جانے کے باوجود ایل این جی کی تمام تر ادائیگیاں بروقت ہو رہی ہیں جن میں کوئی تاخیر بھی نہیں ہے اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی مسئلہ ہے، ایل این …
وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی کی ادائیگیوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور آج ڈیڑھ سال کا عرصہ ہو جانے کے باوجود ایل این جی کی تمام تر ادائیگیاں بروقت ہو رہی ہیں جن میں کوئی تاخیر بھی نہیں ہے اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی مسئلہ ہے، ایل این جی خریدنے والے ممالک میں پاکستان کو بڑا قابل اعتماد ملک سمجھا جاتا ہے، اس لیے وہاں پر کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جس مسئلے کی بات آپ کسی اخبار کے حوالے سے کر رہے ہیں وہ بنیادی طور پر ان ادائیگیوں کی بات ہے جو سوئی بادرن نے پی ایس او کو کرنی ہیں ان میں ایک ٹائم کی تاخیر ہے جو سرکولر ڈیبٹ نہیں ہے کیونکہ اس وقت ایل این جی کا 28 فیصد پاور سیکٹر استعمال کرتا ہے اور باقی 72 فیصد دیگر سیکٹرز استعمال کر رہے ہیں جو اپنی ادائیگیاں مقررہ وقت کے مطابق کرتے ہیں، ایک سوال کے جواب مین وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جن ادائیگیوں کی بات آپ کرتے ہیں وہ دراصل آئی پی پیز نے سوئی نادرن کو کرنی ہیں اور ان کی تاخیر کی وجہ اوگرا کی قیمت کو نیپرا کا ویری فائی نہ کرنا تھا جس میں وقت لگنے کی وجہ سے ایک ٹائم کی ادائیگی کاوقفہ آ گیا لیکن آئی پی پیز نے اس رقم سے کہیں زیادہ رقم ایل سیز کے طور پر سوئی نادرن کے پاس رکھی ہوئی ہے اس لیے ایل این جی کی ادائیگیوں میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی اس کا سرکولر ڈیبٹ سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔








