اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد اہم تجارتی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جانے کی توقع ہے۔ پیر کو بیلاروس کے نائب وزیراعظم ولادی میر سیمشکو کی قیادت میں اعلی وفد نے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور …
نائب وزیراعظم بیلاروس کی قیادت میں اعلی وفد کی وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد اہم تجارتی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جانے کی توقع ہے۔ پیر کو بیلاروس کے نائب وزیراعظم ولادی میر سیمشکو کی قیادت میں اعلی وفد نے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں بیلاروس کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان متوقع اہم تجارتی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں میں بینکنگ، کسٹم اور ہوا بازی کے معاہدے شامل ہیں۔ بیلاروس کے نائب وزیراعظم نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ گزشتہ دو سال کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات مستحکم ہوئے ہیں اور مستقبل میں یہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات بالخصوص معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور دوسرے شعبوں میں مزید مستحکم ہونگے۔






