آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک گروپ کے سالانہ اجلاس 7 اور 8 اکتوبر کو واشنگٹن میں ہوں گے

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بنک گروپ کے سالانہ اجلاس 7 اور 8 اکتوبر کو واشنگٹن میں ہوں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ان اجلاسوں میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ عالمی بنک سے جاری ایک بیان کے مطابق اجلاس میں وزرائ خزانہ و ترقی، مرکزی بنکوں کے عہدیداران، نجی شعبہ کے انتظامی آفسران اور سول …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بنک گروپ کے سالانہ اجلاس 7 اور 8 اکتوبر کو واشنگٹن میں ہوں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ان اجلاسوں میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ عالمی بنک سے جاری ایک بیان کے مطابق اجلاس میں وزرائ خزانہ و ترقی، مرکزی بنکوں کے عہدیداران، نجی شعبہ کے انتظامی آفسران اور سول سوسائٹی کی تنظیموں و اکیڈیمیا کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر عالمی اہمیت کے معاملات بالخصوص عالمی اقتصادی جائزہ، تخفیف غربت، اقتصادی ترقی اور امداد زیربحث آئیں گے۔

Leave a Reply