اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری میں ملک بھر کی آبادی کے اعدادو شمار شامل ہیں۔ یہ معاشرے کے تمام طبقات کے فلاحی پروگراموں کے ڈیزائن کیلئے ایک اہم قومی اثاثہ ہے ۔ قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری اپڈیٹ کرنے کیلئے ملک کے ہر کونے میں نیا سروے کیا جائے گا جس میں سماجی ومعاشی اعتبار سے تمام گھرانوں کو رجسٹرڈ کیا جائےگا۔ …
وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری میں ملک بھر کی آبادی کے اعدادو شمار شامل ہیں۔ یہ معاشرے کے تمام طبقات کے فلاحی پروگراموں کے ڈیزائن کیلئے ایک اہم قومی اثاثہ ہے ۔ قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری اپڈیٹ کرنے کیلئے ملک کے ہر کونے میں نیا سروے کیا جائے گا جس میں سماجی ومعاشی اعتبار سے تمام گھرانوں کو رجسٹرڈ کیا جائےگا۔ یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ سماجی و معاشی حیثیت سے قطع نظر ہوتے ہوئے سروے کی اس مشق کا حصہ بنیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے اپنے دورہ بہاولپور کے دوران کیا جہاں بی آئی ایس پی کے نئے غربت سروے میں مستحق افراد کے اندراج کیلئے رجسٹریشن ڈیسک قائم کئے گئے تھے۔بی آئی ایس پی کے نئے غربت سروے کے ابتدائی مرحلے کا آغاز ہری پور میں جون 2016میںہوا۔








