جنرل راشد محمود سے نیٹو ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل پیٹر پاول کی ملاقات

راولپنڈی ۔4اکتوبر (اے پی پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل پیٹر پاول نے ملاقات کی ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے نیٹو ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل پیٹرل پاول نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں جنرل راشد محمود سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور ‘جیو …

راولپنڈی ۔4اکتوبر (اے پی پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل پیٹر پاول نے ملاقات کی ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے نیٹو ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل پیٹرل پاول نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں جنرل راشد محمود سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور ‘جیو سٹریٹجک صورتحال‘سکیورٹی چینلیجز سے متعلق امور زیر غور آئے ۔مہمان شخصیت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوںکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔دریں اثناءجب مہمان شخصیت جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر پہنچی تو انھیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ۔

Leave a Reply