وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ترکی کے ڈپٹی چیئرمین عمر یلدیز سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔4اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی تعلقات ہیں‘علاقائی اور عالمی مسائل پر دونوں ممالک یکساں موقف رکھتے ہیں ۔وہ منگل کو ترکی کے ڈپٹی چیئرمین عمر یلدیز اور ترکی کی معروف ایسوسی ایشن کے حاکن کروٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ترکی کے وفد کا …

اسلام آباد ۔4اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی تعلقات ہیں‘علاقائی اور عالمی مسائل پر دونوں ممالک یکساں موقف رکھتے ہیں ۔وہ منگل کو ترکی کے ڈپٹی چیئرمین عمر یلدیز اور ترکی کی معروف ایسوسی ایشن کے حاکن کروٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ترکی کے وفد کا اپنے دفتر پہنچنے پر خیر مقدم کیا ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ‘دفاعی شعبے میں تعاون بڑھنے پر دونوں ممالک نے اتفاق کیا ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کاروباری سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترکی کی نمایاں ایسوسی ایشن میں 45ہزار کمپنیاں جو دنیا کے 65ممالک میں کاروباری سرگرمیاں سرانجام دے رہیں ‘اس کمپنی کے اراکین کے تعداد 11ہزر ہے ۔ترکی کے وفد نے 9سے 12نومبر تک ترکشی میں منعقد ہون والے انٹر نیشنل فیئر جو استنبول میں منعقد ہورہا ہے میں پاکستان کو شرکت کی دعوت دی ۔

Leave a Reply