اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کے میدان میں ابھی نو وارد ہیں‘ لب و لہجے میں پختگی پیدا کریں۔ منگل کو اپنے چیمبر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات سیاسی انتشار کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ عمران خان کو سیاست میں مقام …
وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کی صحافیوں سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کے میدان میں ابھی نو وارد ہیں‘ لب و لہجے میں پختگی پیدا کریں۔ منگل کو اپنے چیمبر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات سیاسی انتشار کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ عمران خان کو سیاست میں مقام بنانے کے لئے ابھی وقت درکار ہے۔ انہیں اپنے لب و لہجے میں پختگی پیدا کرنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ابھی سیاست کے میدان کار زار میں نو وارد ہیں‘ انہیں اپنے سینئر سیاستدانوں سے سیکھنا چاہئے۔ سیاسی فیصلوں سے سنجیدگی ظاہر ہونی چاہئے۔








