اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ بھارت کو اچھی طرح باور ہو چکا ہے کہ جنگ بچوں کا کھیل نہیں‘ جنگ ہوئی تو پھر اصلی جنگ ہوگی‘ پاکستان عالمی ایٹمی طاقت ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت جنگ دونوں ممالک کے مفاد …
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ بھارت کو اچھی طرح باور ہو چکا ہے کہ جنگ بچوں کا کھیل نہیں‘ جنگ ہوئی تو پھر اصلی جنگ ہوگی‘ پاکستان عالمی ایٹمی طاقت ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت جنگ دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں‘ مہذب دنیا اپنی تعمیر و ترقی کےلئے کوشاں ہے اور بھارت خطے میں جنگی جنون کے تحت امن کو تباہ کرنے کےلئے پرتول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بچوں کا کھیل نہیں‘ اب کی بار جنگ ہوئی تو پھر جنگ ہوگی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کو اچھی طرح باور ہو چکا ہے کہ پاکستان عالمی ایٹمی طاقت ہے‘ جنگ سے بھارت کی معیشت کمزور ہوگی‘ اس لئے پہلی مرتبہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر نے سرکاری طور پر جنگ سے بچنے کے لئے اقدامات کے حوالے سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے جو پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے۔








