وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور ہماری پالیسی کشیدگی میں کمی کرنا ہے جبکہ بھارت کشیدگی کو بڑھا رہا ہے،گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا حق حاصل رکھتے ہیں، …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور ہماری پالیسی کشیدگی میں کمی کرنا ہے جبکہ بھارت کشیدگی کو بڑھا رہا ہے،گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا حق حاصل رکھتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ڈی جی ایم او کے لیول پر رابطہ ہوا ہے جس میں حالیہ ٹمپریچر کو ڈاﺅن کیے جانے پر بات ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھی اور ہمارا خطہ بھی اور بالخصوص ہم دو نیوکلیئر ہمسایہ ملک کسی نیو کلیئر ہالوکاسٹ کا خطرہ نہیں لے سکتے، اور ایسے میں جب دو ممالک نیوکلیر ہتھیاروں سے لیس ہوں تو ان کا تنازعہ بہت تباہی مچا سکتا ہے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی کے حق کی ہر محاذ پر بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، خواہ وہ سیاسی محاذ ہو، سفارتی محاذ ہو یا پھر اخلاقی ہر محاذ پرکشمیریوںکی حمایت جاری رکھیں گے، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے بلاوجہ ایک دم کشیدگی کو بڑھایا ہے اور سندھ طاس معاہدے کو بھی توڑنے کی دھمکی دے دی جس میں ورلڈ بنک کی گارنٹی ہے جبکہ سرجیکل اسٹرائیکس والا ڈرامہ بھی رچا دیا، میرے خیال میں دہلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اسے سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ کیا کر رہی ہے

Leave a Reply