اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) پہلی بین الاقوامی ٹیوٹ کانفرنس پاکستان 2016ءمیں شرکت کے لئے آنے والے 15 ممالک کے مندوبین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا میں پیش کئے جانے والے تاثر سے پاکستان کے حالات بہت مختلف ہیں‘ یہاں کے لوگ مہمان نواز اور ثقافتی ورثہ سے مالا مالک ہیں۔ زندگی میں دوبارہ موقع ملا تو وہ خوشی سے اور زیادہ پرجوش انداز میں …
بین الاقوامی ٹیوٹ کانفرنس 2016ءمیں شرکت کےلئے آنے والے مندوبین کی گفتگو
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) پہلی بین الاقوامی ٹیوٹ کانفرنس پاکستان 2016ءمیں شرکت کے لئے آنے والے 15 ممالک کے مندوبین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا میں پیش کئے جانے والے تاثر سے پاکستان کے حالات بہت مختلف ہیں‘ یہاں کے لوگ مہمان نواز اور ثقافتی ورثہ سے مالا مالک ہیں۔ زندگی میں دوبارہ موقع ملا تو وہ خوشی سے اور زیادہ پرجوش انداز میں پاکستان آئیں گے۔ منگل کو یہاں مقامی ہوٹل میں دو روزہ بین الاقوامی ٹیوٹ کانفرنس کے اختتام پر فلپائن کی مندوب نعیمہ کے میسوک نے کہا کہ پاکستان آنے سے قبل وہ ان کے خاندان کے افراد اور ان کے دوست ڈرے ہوئے تھے کیونکہ میڈیا کی جانب سے پاکستان میں امن و امان کے اچھا تاثر نہیں تھا لیکن یہاں آ کر حالات یکسر مختلف تھے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے روز جب انہیں اسلام آباد کے تفریحی مقام شکر پڑیاں اور منال ریسٹورنٹ میں رات کا کھانا دیا گیا تو وہ بہت خوفزدہ تھیں لیکن انہوں نے لوگوں سے ملنے اور ارد گرد کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد یہ محسوس کیا کہ بین الاقوامی میڈیا میں جو تاثر پیش کیا جاتا ہے یہاں ایسی کوئی چیز نہیں‘ یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نواز‘ محبت کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو میسج میں یہاں کے حالات سے آگاہ کیا جنہیں بھی حیرت اور خوشی ہوئی۔ جنوبی کوریا کی جن پارک نے پاکستان کے ٹیوٹ کے شعبہ میں ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں آ کر سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ٹیوٹ کے شعبہ میں تعاون مزید بہتر اور مضبوط ہوگا۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے ترکی کے وفد میں شریک صلاحیتن ایڈن نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں ان کو دنیا کے دیگر ممالک میں تکنیکی شعبہ کی تعلیم کے تجربات کا جائزہ لینے کا موقع ملا۔ انہوں نے یہاں دنیا کے 15 ممالک کے وفود سے ملاقات کی اور ان کے ٹیوٹ کے ماڈلز کا بغور مطالعہ کیا۔ ملائیشیا کے رضالی بن حسن نے کہا کہ پاکستان ایک بہترین ملک ہے‘ ملائیشیا اور پاکستان کے بہترین دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملک ہمیشہ سے دوستانہ تعلقات سے لطف اندوز ہوتے آ رہے ہیں۔








