وزیراعظم محمد نوازشریف کی کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی پر حملے کی مذمت

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے منگل کو کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی پر حملے کی مذمت کی ہے جس میں جاری بے گناہ جانیں ضائع ہوئیں۔ غمزدہ خاندانوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے متعلقہ وفاقی اور صوبائی …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے منگل کو کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی پر حملے کی مذمت کی ہے جس میں جاری بے گناہ جانیں ضائع ہوئیں۔ غمزدہ خاندانوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس گھناﺅنے جرم میں ملوث ملزموں کو فوری طور پر تلاش کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی ہے اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

Leave a Reply