چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا ڈائریکٹر جنرل کانفرنس خطاب

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔ نیب کی انسداد بدعنوانی حکمت عملی کے مثبت نتائج آئے ہیں۔ نیب کی بدعنوانی سے آگاہی اور تدارک مہم 2016 ءمیں بھی جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔ نیب کی انسداد بدعنوانی حکمت عملی کے مثبت نتائج آئے ہیں۔ نیب کی بدعنوانی سے آگاہی اور تدارک مہم 2016 ءمیں بھی جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی احتساب بیورو کی 3روزہ اکیسویں ڈائریکٹر جنرل کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کہا۔ ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبیلٹی نیب ہیڈ کوارٹر اور تمام علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹر جنرل نے کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس کے دوسرے روز نیب کی انفورسمنٹ سٹریٹیجی (آپریشنل طریقہ کار) پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیب ہیڈ کوارٹر اور تمام علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹر جنرل نے نیب کی کارکردگی میں مزید بہتری کےلئے قابل قدر تجاویز دیں۔

Leave a Reply