پاکستان کا امریکی صدارتی ویٹو کو مسترد کرنے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے ”دہشت گردی کے سپانسرز کیخلاف انصاف ایکٹ“ کے بارے میں امریکی صدارتی ویٹو کو مسترد کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خود مختار ریاستوں کو ہدف بنانے کے حامل اس قانون کو امریکی کانگریس نے منظور کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے خود مختار ریاستوں کو ہدف …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے ”دہشت گردی کے سپانسرز کیخلاف انصاف ایکٹ“ کے بارے میں امریکی صدارتی ویٹو کو مسترد کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خود مختار ریاستوں کو ہدف بنانے کے حامل اس قانون کو امریکی کانگریس نے منظور کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے خود مختار ریاستوں کو ہدف بنانے کے مقصد کے حامل امریکی کانگریس کے منظور کردہ قانون ”دہشت گردی کے سپانسرز کیخلاف انصاف ایکٹ“ پر امریکی صدارتی ویٹو کو مسترد کرنے کو تشویش کے ساتھ نوٹ کیا ہے۔ بیان کے مطابق یورپ اور مشرق وسطیٰ میں کئی ممالک نے بھی اس ایکٹ پر اسی قسم کی تشویش ظاہر کی ہے۔

Leave a Reply