وزیراعظم نوازشریف کی بیلاروس کے صدر سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان کاروباری و تجارتی مواقع سے بھرپور استفادے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس امر کو اجاگر کیا ہے کہ آئندہ چار برسوں میں دو طرفہ تجارتی حجم کو 50 ملین ڈالر سے ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔ انہوں نے یہ بات بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان کاروباری و تجارتی مواقع سے بھرپور استفادے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس امر کو اجاگر کیا ہے کہ آئندہ چار برسوں میں دو طرفہ تجارتی حجم کو 50 ملین ڈالر سے ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔ انہوں نے یہ بات بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو سے بدھ کو وزیراعظم ہاﺅس میں ون ٹو ون ملاقات میں کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ٹیکسٹائل، زرعی سازو سامان اور مصنوعات، بھاری مشینری، ادویہ سازی اور گاڑیوں کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور کاروباری سطح پر روابط کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جس سے زیادہ اقتصادی اور سرمایہ کاری مواقع کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

Leave a Reply