اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور بیلاروس نے ہوا بازی‘ تعلیم‘ کسٹمز اور بینکاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے 18 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے بدھ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں مشترکہ بیان پر دستخط کئے اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ دونوں ممالک نے کسٹمز امور کے بارے‘ سول …
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے 18 معاہدوں پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور بیلاروس نے ہوا بازی‘ تعلیم‘ کسٹمز اور بینکاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے 18 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے بدھ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں مشترکہ بیان پر دستخط کئے اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ دونوں ممالک نے کسٹمز امور کے بارے‘ سول اور کمرشل معاملات میں قانونی معاونت کے بارے میں اور دوستی و تعاون کے معاہدے کی توثیق کی تبادلہ دستاویز پر دستخط کئے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور بیلارس کے وزیر خارجہ ولادی میر میکائی نے تینوں دستاویز پر دستخط کئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک آف بیلاروس کے درمیان ایم او یو پر گورنر سٹیٹ بینک سعید احمد اور بیلاروس کے نیشنل بینک کے بورڈ کے چیئرمین ممانو وچ پیٹر نے دستخط کئے۔ دوہرے ٹیکس سے گریز اور آمدن پر ٹیکسوں کے حوالے سے مالیاتی چوری کے انسداد کے لئے کنونشن کے ترمیمی پروٹوکول پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر ٹیکسیشن و محصولات سرگئی نالویکو نے دستخط کئے۔ وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان اور بیلاروس کے وزیر تعلیم میخائل زوراوکوف نے پاکستان اور بیلاروس کے تعلیمی شعبے میں 8 معاہدوں پر دستخط کئے جن میں تعلیمی وزارتوں کے درمیان ووکیشنل تربیت کا ایم او یو اور تعلیمی اسناد کو باہمی طور پر تسلیم کرنے‘ اردو اور بیلاروسی زبان کی چیئرز کے قیام اور تدریسی و جدید تحقیق کے شعبوں میں دونوں ممالک کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کے درمیان 7 معاہدے شامل ہیں۔








