سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد 2لاکھ40ہزار سے تجاوز کر گئی اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت قومی بینکوں میں جمع ہونے والی حج درخواستوں کی تعداد 2لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال سرکاری سکیم کے تحت جمع ہونے والی درخواستوں کی تعداد 3لاکھ سے تجاوزکر جائے گی۔ وزارت …
سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد 2لاکھ40ہزار سے تجاوز کر گئی
مزید خبریں
سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد 2لاکھ40ہزار سے تجاوز کر گئی
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت قومی بینکوں میں جمع ہونے والی حج درخواستوں کی تعداد 2لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال سرکاری سکیم کے تحت جمع ہونے والی درخواستوں کی تعداد 3لاکھ سے تجاوزکر جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے ”اے پی پی“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پیر تک سرکاری سکیم کے تحت جمع ہونے والی درخواستوں کی تعداد 2لاکھ 40ہزار سے زائد ہے جبکہ درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 26اپریل ہے، جس کے بعد وزارت مذہبی امور میں 86 ہزار کامیاب درخواست گزاروں کے انتخاب کے لئے قرعہ اندازی 29اپریل کو ہو گی۔








