جنرل راحیل شریف کا 10ویں کور کا دورہ

راولپنڈی ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بدھ کو جنرل راحیل شریف نے 10ویں کور کا دورہ کیا ‘یہ کور پورے لائن آف کنٹرول(ایل اوسی) کی ذمہ دار ہے۔ اس موقع پرآرمی چیف کو لائن آف …

راولپنڈی ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بدھ کو جنرل راحیل شریف نے 10ویں کور کا دورہ کیا ‘یہ کور پورے لائن آف کنٹرول(ایل اوسی) کی ذمہ دار ہے۔ اس موقع پرآرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال ‘ مختلف فارمیشنز اور یونٹس کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ جنرل راحیل شریف نے تعینات فوجیوں کے بلند حوصلے اور چوکس رہ کر دفاع کومضبوط کرنے کے جذبے اورعزم کو سراہا ۔ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف جب 10 ویں کور پہنچے تو کمانڈر 10 کورلیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے ان کا خیر مقدم کیا ۔

Leave a Reply