وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط کیخلاف 27 اکتوبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر بھرپور انداز میں منایا جائے، موجودہ صورتحال کے تناظر میں عالمی سطح پر بھارت کے سیاہ چہرے کو بے نقاب کرنے کیلئے تمام قومی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں، پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط کیخلاف 27 اکتوبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر بھرپور انداز میں منایا جائے، موجودہ صورتحال کے تناظر میں عالمی سطح پر بھارت کے سیاہ چہرے کو بے نقاب کرنے کیلئے تمام قومی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں، پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے، پاکستان جنگ نہیں چاہتا جبکہ بھارت 8 لاکھ فوج کے ذریعے جبری طور پر کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار رکھنا چاہتا ہے، 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت میں بھرپور احتجاج اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے سے تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سکندر سلطان راجہ، سیکرٹری وزارت امور کشمیر عابد حسین، کمشنر راولپنڈی، چاروں صوبائی حکومتوں کے نمائندوں، وزارت اطلاعات و نشریات، سی ڈی اے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، وزارت خارجہ، داخلہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Leave a Reply