وفاقی وزیرسکندر حیات بوسن سے عالمی ادارہ خوراک کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن سے عالمی ادارہ خوراک کے ڈائریکٹر جنرل جوزگریزنیو ڈی سلوا نے ملاقات کی۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران زرعی پیداوار، اس کی طلب و رسد کے رجحانات، دنیا بھر میں زرعی شعبہ اور کاشتکاروں کے مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔ ڈی جی ایف اے او نے پانی کے …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن سے عالمی ادارہ خوراک کے ڈائریکٹر جنرل جوزگریزنیو ڈی سلوا نے ملاقات کی۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران زرعی پیداوار، اس کی طلب و رسد کے رجحانات، دنیا بھر میں زرعی شعبہ اور کاشتکاروں کے مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔ ڈی جی ایف اے او نے پانی کے وسائل کے تحفظ، کاشتکاروں کی استعداد کار بڑھانے، زرعی پیداوار بڑھانے پرزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے زرعی شعبہ دنیا بھر میں متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے لائیو سٹاک کے شعبہ میں صوبائی محکموں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کوبڑھانے اور اس شعبہ کے مسائل میں کمی لانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply