اسلام آباد ۔5اکتوبر(اے پی پی)جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیر اور چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے مسئلہ کشمیر سمیت عالم اسلام میں آگ اور خون کی کھیلی جانے والی ہولی کو روکنے کے لئے او آئی سی کا اجلاس بلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ جس مقصد کے لئے وجود میں آئی تھی وہ مقصد پورا ہونا چاہیے اور کشمیری عوام پر بھارتی …
مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔5اکتوبر(اے پی پی)جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیر اور چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے مسئلہ کشمیر سمیت عالم اسلام میں آگ اور خون کی کھیلی جانے والی ہولی کو روکنے کے لئے او آئی سی کا اجلاس بلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ جس مقصد کے لئے وجود میں آئی تھی وہ مقصد پورا ہونا چاہیے اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے‘ آج پوری قوم کشمیریوں کو یہ متفقہ پیغام دے رہی ہے کہ وہ تنہا نہیں‘ بھارت نے جارحیت کی تو پوری قوم ایک صف میں کھڑی ہو کر وطن کا دفاع کرے گی‘ اڑی حملے کی مذمت کا سبق دینے والوں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت ‘ بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام اور پیلٹ گنوں کے استعمال پر مذمت کرنے کی توفیق بھی نہیں ہوئی‘ مسئلہ کشمیر پر رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے دنیا کے تمام براعظموں میں سفارتی وفود بھیجے جائیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے پاکستان پر جو جارحانہ رویہ مسلط کیا جارہا ہے اس کا جواب من حیث القوم پوری قوم ایک صف ہو کر جواب دے۔ آج وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے جو کچھ کہا ان کی مکمل تائید کرتے ہوئے میں یہ سمجھتا ہوں کہ مسئلہ کشمیر سمیت جہاں جہاں خون اور آگ کی ہولی کھیلی جارہی ہے وہاں پر اقوام متحدہ مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔ اس کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے تاکہ جس مقصد کے لئے یہ وجود میں آیا وہ مقصد پورا ہو








