وفاقی وزیروزیر سردار محمد یوسف کا محرم الحرام امن کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیروزیر برائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پائیدار امن کیلئے حکومت ملک میں برداشت کے جذبہ کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے وزیراعظم محمد نوازشریف نے جنرل اسمبلی میں موثر انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا عمران خان کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنی چاہئے تھی۔ ملک میں صبروتحمل کو …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیروزیر برائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پائیدار امن کیلئے حکومت ملک میں برداشت کے جذبہ کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے وزیراعظم محمد نوازشریف نے جنرل اسمبلی میں موثر انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا عمران خان کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنی چاہئے تھی۔ ملک میں صبروتحمل کو فروغ دینے کیلئے علماءکرام کا کردار قابل تعریف ہے۔ پیر کو پاکستان علماءکونسل کے زیراہتمام محرم الحرام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی کانفرنسز سے معاشرے کے مختلف طبقات کے نکتہ نظر سے ا ٓگاہی میں مدد ملتی ہے۔ وزارت نے ضابطہ اخلاق بنایا ہے علماءکرام کی مدد سے اس پر عمل کرانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے علماءومشائخ کونسل قائم کی جس کا مینڈیٹ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہے انہوں نے کہا کہ علماءکرام ملک میں امن کے فروغ کیلئے آگے آئیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply