چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی تین روزہ 21 ویں ڈائریکٹر جنرل کانفرنس سے نیب کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی‘ گزشتہ اڑھائی سال کے دوران نیب کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے،گزشتہ 16 سال کے دوران نیب نے ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی ہیں جو کہ دنیا کے کسی …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی تین روزہ 21 ویں ڈائریکٹر جنرل کانفرنس سے نیب کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی‘ گزشتہ اڑھائی سال کے دوران نیب کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے،گزشتہ 16 سال کے دوران نیب نے ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی ہیں جو کہ دنیا کے کسی بھی انویسٹی گیشن ایجنسی سے سب سے زیادہ ہیں۔نیب کی انسداد بدعنوانی مہم کے 2015ءکے دوران مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، یہ مہم 2016ءمیں بھی جاری رہے گی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیب کے ڈائریکٹر جنرل کی 21 ویں تین روزہ کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے ڈائریکٹر جنرل کی 21 ویں تین روزہ کانفرنس میں گزشتہ سال کے دوران ادارہ جاتی انتظامی اور پراسیکیوشن کے مسائل اور ان کو حل کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ 20 ویں سالانہ کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں اور اہداف پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد نیب کے تمام بیوروز کی خوبیوں اور خامیوں کا جائزہ لے کر ان میں ترامیم اور بہتری کے حوالے سے اقدامات تجویز کرنا تھا۔ اجلاس میں ان تمام پہلوﺅں پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران نیب کی کارکردگی حوصلہ افزاءرہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply