اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ملکی سیاسی جماعتوں کا اتحاد خوش آئند ہے جس سے بھارت سمیت پوری دنیا کو ایک مضبوط پیغام گیا ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے اندرونی و بیرونی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے اور ان …
ڈاکٹر مصدق ملک کا پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ملکی سیاسی جماعتوں کا اتحاد خوش آئند ہے جس سے بھارت سمیت پوری دنیا کو ایک مضبوط پیغام گیا ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے اندرونی و بیرونی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے اور ان چیلنجز سے نمٹنے کےلئے اہم اور موثر اقدامات بھی کر رہی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور دنیا کے ساتھ ساتھ پورے خطے کا امن بھی چاہتا ہے لیکن ہماری امن کی اس خواہش کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے، پاکستانی قوم کا مورال بلندہے اور وہ ہر قسم کے امتحان کےلئے تیار ہے، ہم اپنا دفاع اور حفاظت کرنا بہت اچھی طرح جانتے ہیں، اس لئے کسی کو کسی بھی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی و عسکری قیادت ایک ہی صفحے پر ہے اسلئے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ہماری مسلح افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہیں جسے دنیا بھی جانتی ہے۔








