اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت اور یکجہتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کشمیر کے مسئلہ پر پوری دنیا کو ایک ٹھوس پیغام جائے گا۔ عمران خان اجلاس میں شرکت کرتے تو ان کیلئے اچھا ہوتا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے …
وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت اور یکجہتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کشمیر کے مسئلہ پر پوری دنیا کو ایک ٹھوس پیغام جائے گا۔ عمران خان اجلاس میں شرکت کرتے تو ان کیلئے اچھا ہوتا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملکی دفاع اور کشمیر پر بھارتی مظالم کے بارے متحد ہے۔ ایک ایک فرد ملک کی حفاظت کیلئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ کشمیریوں پر مظالم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ہے جس کو 20 کروڑ عوام کی تائید حاصل ہے۔ عمران خان کو مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کرنی چاہئے تھی یہ قومی مسئلہ ہے۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن قومی یکجہتی اور سالمیت کیلئے ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے آج کے مشترکہ اجلاس سے عالمی برادری کو ایک ٹھوس پیغام جائے گا۔








