صدر مملکت ممنون حسین کاممتاز دانشور ڈاکٹر ظفر اسحاق انصاری کے انتقال پر دکھ اورتعزیت کا اظہار

صدر مملکت ممنون حسین کاممتاز دانشور ڈاکٹر ظفر اسحاق انصاری کے انتقال پر دکھ اورتعزیت کا اظہار اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے تحریک پاکستان کے رہنما مولانا ظفر احمد انصاری کے صاحبزادے ممتاز دانشور اور اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے سابق صدر ڈاکٹر ظفر اسحاق انصاری کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت نے پیر کو …

صدر مملکت ممنون حسین کاممتاز دانشور ڈاکٹر ظفر اسحاق انصاری کے انتقال پر دکھ اورتعزیت کا اظہار
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے تحریک پاکستان کے رہنما مولانا ظفر احمد انصاری کے صاحبزادے ممتاز دانشور اور اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے سابق صدر ڈاکٹر ظفر اسحاق انصاری کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت نے پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر ظفر اسحاق انصاری نے علمی دنیا میں کار ہائے نمایاں انجام دیے اور پاکستان کا نام سربلند کیا جس کے لیے علمی دنیا میں ان کا نام ہمیشہ احترام سے لیا جاتا رہے گا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیااور مرحوم کی مغفرت اور بلندءدرجات کے لیے دعا کی۔

Leave a Reply