بین الاقوامی عدالت انصاف کا پاکستان کے حق میں فیصلہ

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے ”جوہری ہتھیاروں کی دوڑ روکنے اور جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق گفت و شنید کے حوالے سے ذمہ داریوں“ کے بارے میں جمہوریہ مارشل جزائر (آر ایم آئی) کی طرف سے عدالت میں پیش کردہ کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ بدھ کو وزارت خارجہ کی طرف سے یہاں جاری بیان …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے ”جوہری ہتھیاروں کی دوڑ روکنے اور جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق گفت و شنید کے حوالے سے ذمہ داریوں“ کے بارے میں جمہوریہ مارشل جزائر (آر ایم آئی) کی طرف سے عدالت میں پیش کردہ کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ بدھ کو وزارت خارجہ کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق آر ایم آئی نے جوہری ہتھیار رکھنے والی 9 ریاستوں کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں کیس دائر کیا تھا تاہم عدالت کے دستور کی پیروی میں صرف پاکستان‘ بھارت اور برطانیہ کو آر ایم آئی کے مقدمہ کا جواب دینے کےلئے کہا گیا تھا کیونکہ ان تینوں ممالک نے کورٹ کے دستور کی توثیق کے وقت بعض مخصوص ایشوز کےلئے عدالت کے دائرہ کار کو تسلیم کیا تھا۔ بین الاقوامی عدالت انصاف کو اپنے جامع تحریری جواب میں پاکستان نے آر ایم آئی کے دعوﺅں کی سماعت کےلئے عدالت کے دائرہ سماعت میں نہ ہونے کی بناءپر درخواست کے ناقابل سماعت ہونے اور اس کو خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آر ایم آئی اور پاکستان کے درمیان محض قانونی تنازعے کو الگ رکھتے ہوئے کوئی تنازعہ پایا نہیں جاتا لہذا آر ایم آئی کارروائی کےلئے کوئی مطلوبہ سٹینڈنگ نہیں رکھتا۔ عدالت نے پاکستان کی طرف سے پیش کردہ مضبوط جوابی دلائل کی تائید کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا فیصلہ پاکستان کے اس موقف کی توثیق ہے کہ اس کا جوہری پروگرام اس کے قومی دفاع و سلامتی کا معاملہ ہے جو بالخصوص اس کے ملکی دائرہ کار کے اندر آتا ہے۔

Leave a Reply