لاہور۔5 اکتوبر(اے پی پی )کشمیری رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے کہا کہ اڑی حملہ اور سرجیکل سٹرائیکس ڈرامہ ہیں بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا،مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور یہ اقوام متحدہ کا سب سے پرانا مسئلہ ہے جو ابھی تک حل نہیں ہوا،کشمیر کا مسئلہ کسی زمین کے ایک ٹکڑے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ کشمیریوں کے …
مشعل ملک کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔5 اکتوبر(اے پی پی )کشمیری رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے کہا کہ اڑی حملہ اور سرجیکل سٹرائیکس ڈرامہ ہیں بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا،مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور یہ اقوام متحدہ کا سب سے پرانا مسئلہ ہے جو ابھی تک حل نہیں ہوا،کشمیر کا مسئلہ کسی زمین کے ایک ٹکڑے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ کشمیریوں کے آزاد حیثیت سے فیصلہ کرنے کا مسئلہ ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ پولیٹیکل سائنس اور سنٹر فار ساﺅتھ ایشین سٹڈیزکے زیر اہتمام ”کشمیر میں بھارتی مظالم : علاقائی اور عالمی مضمرات“ کے موضوع الرازی ہال میں منعقدہ دو روزہ قومی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکاءسے خطاب کر رہی تھیں ۔








