مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا پاکستان کی جانب سے 500 ملین ڈالر امداد کا اعلان

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے پاکستان کیلئے پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے افغانستان میں اقتصادی ترقی کے منصوبوں کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے 500 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے، یہ حالیہ 500 ملین ڈالر کی امداد کے علاوہ ہے جس کے تحت انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کے منصوبے تکمیل …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے پاکستان کیلئے پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے افغانستان میں اقتصادی ترقی کے منصوبوں کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے 500 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے، یہ حالیہ 500 ملین ڈالر کی امداد کے علاوہ ہے جس کے تحت انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کے منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔ افغانستان کے بارے میں برسلز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اعلی تعلیم کیلئے افغانستان کے 3 ہزار طالبعلموں کو سکالرشپس دیئے ہےں اس پروگرام کے مکمل ہونے پر پاکستان مختلف شعبوں میں مزید 5 ہزار افغان طالبعلموں کو وظائف دے گا۔

Leave a Reply