پی آئی اے کی تیسری پرواز اسلام آباد سے چین کے شہرژیان پہنچ گئی، تمام مسافروں کے ژیان میں کوویڈ۔19 ٹیسٹ منفی پائے گئے

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):قومی پرچم بردار بین الاقوامی ایئر لائن پی آئی اے کی تیسری پرواز ہفتہ کو اسلام آباد سے چین کے شہرژیان پہنچ گئی، پرواز کے تمام مسافوں کے ژیان میں کوویڈ۔19 کے ٹیسٹ کئے گئے اور تمام کے ٹیسٹ منفی رہے، پی آئی اے کی یہ لگاتار تیسری پرواز ہے جس میں کویڈ کا کوئی کیس نہیں لایا گیا۔ پی آئی اے کے چین میں کنٹری …

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):قومی پرچم بردار بین الاقوامی ایئر لائن پی آئی اے کی تیسری پرواز ہفتہ کو اسلام آباد سے چین کے شہرژیان پہنچ گئی، پرواز کے تمام مسافوں کے ژیان میں کوویڈ۔19 کے ٹیسٹ کئے گئے اور تمام کے ٹیسٹ منفی رہے، پی آئی اے کی یہ لگاتار تیسری پرواز ہے جس میں کویڈ کا کوئی کیس نہیں لایا گیا۔ پی آئی اے کے چین میں کنٹری مینیجر قادر بخش سانگی کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ہفتہ کو پی آئی اے کی تیسری پرواز ژیان پہنچی ہے، ژیان پہنچنے پر تمام مسافروں کے ٹیسٹ کئے گئے اور کوئی بھی مثبت کیس سامنے نہیں آیا۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر مارشل ارشد ملک کی ہدایات کی روشنی میں ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر سختی سے عملدآمد کرایا جا رہا ہے۔ انہون نے کہا کہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کرانے کے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیاتر کی گئی ہے اور پی آئی اے متعدد مسافروں کو آف لوڈ بھی کیا گیا جس کی وجہ سے بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ژیان شہر کے لئے پی آئی اے کی پرواز ہر جمعہ کی شب اسلام آباد سے روانہ ہوتی ہے اور ہفتہ کی صبح ژیان پہنچتی ہے جبکہ واپسی پر ہر اتوار کو پی آئی اے کی پرواز بیجنگ سے اسلام آباد روانہ ہوتی ہے، یہ بات یہاں قابل ذکر ہے چین نے بھی وبا کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات متعارف کرا رکھے ہیں جن پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔