طبیعت روز بروز بہتر ہو رہی ہے، اپوزیشن کے اجتماعات کے باعث وبا کے پھیلا میں اضافہ ہوا،عثمان بزدار

لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ طبیعت روز بروز بہتر ہو رہی ہے ۔ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق آئسولیشن میں ہوں تاہم صوبے کے ضروری انتظامی امور گھر سے باقاعدگی سے نمٹا رہا ہوں - صحت یابی کیلئے دعائوں پر عوام کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں اجتماعات کرنا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف …

لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ طبیعت روز بروز بہتر ہو رہی ہے ۔ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق آئسولیشن میں ہوں تاہم صوبے کے ضروری انتظامی امور گھر سے باقاعدگی سے نمٹا رہا ہوں – صحت یابی کیلئے دعائوں پر عوام کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں اجتماعات کرنا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اپوزیشن کے عوامی اجتماعات کے باعث کورونا کے پھیلائومیں اضافہ ہوا- ہمیں بحیثیت قوم اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے -عوام کی زندگیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے – وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کورونا ایس او پیز پر من وعن عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے- متعلقہ محکمے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے موثر اقدامات کریں – کابینہ کمیٹی صورتحال کو مانیٹر کرتے ہوئے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائے- دوسری لہر شدت اختیار کررہی ہے، عوام سے احتیاط کی اپیل ہے- کورونا سے بچائوﺅ کے لئے کسی کوبھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے- حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہی کورونا وائرس سے نمٹنے کا موثر ذریعہ ہے۔