پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کے قریب ہے،جعلی راجکماری، شہزادہ اور مولانا میں ”اٹ کھڑکے“کا وقت آگیا ہے ،فردوس عاشق اعوان

لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کے قریب ہے -جعلی راجکماری، شہزادہ اور مولانا میں ”اٹ کھڑکے“کا وقت آگیا ہے اورپوری قوم عقل سے عاری اس ٹولے کے درمیان جلدجوتوں میں دال بٹتا دیکھے گی-استعفوں کا شوشا بھی ان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے اوراب یہ عناصر استعفے …

لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کے قریب ہے -جعلی راجکماری، شہزادہ اور مولانا میں ”اٹ کھڑکے“کا وقت آگیا ہے اورپوری قوم عقل سے عاری اس ٹولے کے درمیان جلدجوتوں میں دال بٹتا دیکھے گی-استعفوں کا شوشا بھی ان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے اوراب یہ عناصر استعفے نگل سکتے ہیں نہ اگل سکتے ہیں -پچھتاوا ان کا مقدر بن چکا ہے -کرپشن کے بدنام زمانہ عناصر کو صرف رسوائی ملے گی اورملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی-انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں خدمت کا سفر نہیں رکے گا-افراتفری کی سیاست کا جواب صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے –