مکہ۔27دسمبر (اے پی پی):سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے آئندہ حج میں عازمین کو منظم خدمات فراہم کرنے کےلیے ڈیجیٹل کارڈز کے منصوبے کو حتمی طورپر منظور کرلیا گیا ہے۔ڈیجیٹل کارڈز کے ذریعے عازمین حج کے بارے میں تمام معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔ ڈیجیٹل کارڈز ’این ایف سی‘ سسٹم کے تحت کام کریں گے جنہیں سکین کرکے تمام معلومات حاصل کی جاسکیں گی ۔آئندہ حج سیزن 1442 …
عازمین حج کے لیے ’ڈیجیٹل کارڈ‘ منصوبہ

مزید خبریں
مکہ۔27دسمبر (اے پی پی):سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے آئندہ حج میں عازمین کو منظم خدمات فراہم کرنے کےلیے ڈیجیٹل کارڈز کے منصوبے کو حتمی طورپر منظور کرلیا گیا ہے۔ڈیجیٹل کارڈز کے ذریعے عازمین حج کے بارے میں تمام معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔ ڈیجیٹل کارڈز ’این ایف سی‘ سسٹم کے تحت کام کریں گے جنہیں سکین کرکے تمام معلومات حاصل کی جاسکیں گی ۔آئندہ حج سیزن 1442 ہجری میں تمام عازمین کے لیے ڈیجیٹل کارڈز جاری کیے جائیں گے۔۔مجوزہ ڈیجیٹل کارڈز کے بارے میں وزارت کا کہنا ہے کہ نئے تیار کیے جانے والے کارڈز میں ’بارکوڈ‘ کے ذریعے عازم حج کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جاسکیں گی جن میں عازم حج کی رہائش ، آمد و روانگی کا پروگرام ، مشاعر مقدسہ میں ان کے قیام کا مقام ، حج پرمٹ وغیرہ کے بارے میں کارڈ کو سکین کرکے معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے مشاعر مقدسہ میں خودکار مشینوں کے ذریعے حجاج کے رہائشی خیموں کے بارے میں بھی آسانی سے معلوم کیا جا سکے گا۔








