وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی میں پکڑے جانے والے اسلحہ کے پیچھے جو بھی ملوث ہوا ان کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کئے جائیں گے، کراچی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے اسلحہ فری شہر بنانا بے حد ضروری ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے …

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی میں پکڑے جانے والے اسلحہ کے پیچھے جو بھی ملوث ہوا ان کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کئے جائیں گے، کراچی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے اسلحہ فری شہر بنانا بے حد ضروری ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور پارلیمنٹ مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے۔ متحد ہو کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرینگے۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو گولیوں سے چھلنی کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کے علمبرداروں کو یہ ظلم و ستم کیوں نظر نہیں آ رہا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ہمارے پاس ہیں، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آ گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply