وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر مالیت کے سکوک بانڈ کا اجراءکر دیا۔انٹرنیشنل سکوک 5.5 فیصد کی کم ترین شرح منافع سے پانچ سال کے عرصہ کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انٹرنیشنل …

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر مالیت کے سکوک بانڈ کا اجراءکر دیا۔انٹرنیشنل سکوک 5.5 فیصد کی کم ترین شرح منافع سے پانچ سال کے عرصہ کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انٹرنیشنل سکوک 2016 کے اجراءکے سلسلے میں وفاقی سیکرٹری خزانہ اور گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان پر مشتمل ٹیم نے دبئی، لندن، بوسٹن اور نیویارک میں روڈ شوز کا انعقاد کیا اور متوقع سرمایہ کاروں کے ساتھ کامیاب اجلاس منعقد کئے۔ انہوں نے کہا کہ سکوک بانڈ کے لئے روڈ شوز کا انعقاد جوائنٹ لیڈ منیجرز بشمول سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک، سٹی بنک، ڈوئچے بنک، دبئی اسلامک بنک اور نور بنک کے ساتھ مل کر کیا گیا ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بک بلڈنگ کے عمل میں 124 سرمایہ کار اداروں نے حصہ لیا ۔

Leave a Reply