سینیٹر مشاہد اللہ خان کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔6اکتوبر(اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پوری قوم وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں کشمیریوں کی اخلاقی‘ سفارتی اور سیاسی مدد جاری رکھے گی‘ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے وزیراعظم کی ہدایت پر ہمارے مندوب پوری دنیا میں جارہے ہیں‘ ہم کشمیریوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ کشمیر کی مکمل آزادی تک …

اسلام آباد ۔6اکتوبر(اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پوری قوم وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں کشمیریوں کی اخلاقی‘ سفارتی اور سیاسی مدد جاری رکھے گی‘ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے وزیراعظم کی ہدایت پر ہمارے مندوب پوری دنیا میں جارہے ہیں‘ ہم کشمیریوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ کشمیر کی مکمل آزادی تک پاکستان جدوجہد جاری رکھے گا‘ سید علی گیلانی سمیت مقبوضہ کشمیر کی قیادت وزیراعظم محمد نواز شریف کے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بہتر انداز سے اٹھانے پر تعریف کر رہے ہیں‘ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو زندہ کیا اور آج یہ ”فلیش پوائنٹ“ بن چکا ہے‘ پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نہ آنے کا فیصلہ خفیہ ایجنڈے کا حصہ لگتا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جس طریقے سے کشمیر میں تباہ کاریاں ہو رہی ہیں‘ ہندوستان کی سات لاکھ فوج کشمیری بچوں‘ خواتین‘ بزرگوں کے ساتھ جو سلوک کر رہی ہے وہ انسانیت سوز مظالم ہیں‘ ہر روز کشمیر کی مائیں اور بہنیں سڑکوں پر ہوتی ہیں‘ کشمیری پھر بھی پرعزم ہیں، اور انشاءاللہ جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

Leave a Reply