بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا تقریب سے خطاب

راولپنڈی ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے ‘ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کر دی، عالمی برادری کو اس پر نوٹس لینا چاہیے‘ دشمن نے جارحیت یا سٹریٹجک غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔وہ جمعرات کو رسالپور میں پاک فضائیہ کے …

راولپنڈی ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے ‘ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کر دی، عالمی برادری کو اس پر نوٹس لینا چاہیے‘ دشمن نے جارحیت یا سٹریٹجک غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔وہ جمعرات کو رسالپور میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب سے خطاب کر تے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ فلائنگ کی تربیت اور ایروناٹیکل انجنیئرنگ کالج کے مشترکہ کورسز میں پاس آﺅٹ ہونے والے کیڈٹس یقینی طور پر پیشہ ورانہ طور پر اعلیٰ معیار کے حامل ہیں۔ کامیاب ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کامیابیوں میں ادارے کے فیکلٹی ممبران اور والدین کی بھر پور دعائیں شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کی جاری ہائی مارک مشقیں پاک فضائیہ کو آپریشنل تیاریوں اور صلاحیت بڑھانے میں معاون ثابت ہونگی۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کا پیشہ وارانہ صلاحیت میں کوئی مقابل ہے‘ پاکستان امن پسند ملک ہے‘ مسلح افواج اندورنی اور بیرونی چینلجز کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply