وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی کا زیر تربیت افسروں سے خطاب

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کسی دباﺅ میں آئے بغیر غریب عوام کی خدمت کریں اور عام شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے روایتی طریقوں سے ہٹ کر نئے راستے نکالیں، سرکاری افسران کی ٹریننگ کو ایسے خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے جس سے وہ اکیسویں صدی کے تقاضوں سے نبرد آزما ہوسکیں، ہمیں …

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کسی دباﺅ میں آئے بغیر غریب عوام کی خدمت کریں اور عام شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے روایتی طریقوں سے ہٹ کر نئے راستے نکالیں، سرکاری افسران کی ٹریننگ کو ایسے خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے جس سے وہ اکیسویں صدی کے تقاضوں سے نبرد آزما ہوسکیں، ہمیں اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کا مکمل اختیار حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے نوے فیصد فیصلوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ وہ وفاقی محتسب کے مطالعاتی دورہ پرآئے نیشنل مینجمنٹ کالج لا ہور میں 105ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے گریڈ بیس کے زیر تربیت افسروں سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں نیشنل مینجمنٹ کورس کے 58 شرکاءکے علاوہ وفاقی محتسب کے سیکرٹری پیر بخش جمالی ‘نیشنل مینجمنٹ کالج کے ریکٹر محمد اسماعیل قریشی‘ وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر اعجاز احمد قریشی‘ تیمور عظمت عثمان ‘حافظ احسان احمد کھوکھر‘ امتیاز عنایت الہی اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

Leave a Reply